حکومت کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 15 مئ 2020 05:20pm
فائل فوٹو

حکومت کا انٹر نیشنل فلائٹ آپریشن پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انٹر نیشنل فلائٹ کی بندش میں مزید 16 دن کی توسیع کردی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انٹر نیشنل فلائٹ کی بندش میں مزید 16 دن کی توسیع کردی۔سی اے اے کے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹم جاری کردیا۔انٹر نیشنل پروازیں 31مئی تک رات 11بجکر59منٹ تک بند رہیں گی۔

حکومت نے15مئی تک انٹر نیشنل فلائٹ پر پہلے ہی پابندی عائد کی تھی جس میں مزید16 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔اس بندش کا اطلاق حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا۔